گھر میں مردہ پائی گئی بھارتی اداکارہ کی موت کی تحقیقات شروع

ملیالم فلموں اور ڈراموں کی بھارتی اداکارہ ارپنا نائر کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ اداکارہ کی لاش آج ان کے گھر کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی جہاں وہ اپنے شوہر اور 2 بچوں کی ساتھ رہتی تھیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں واقعے کی اطلاع پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے ملی جہاں اداکارہ کو منتقل کیا گیا تھا، واقعہ جمعرات کی شام ساڑھے 7 بجے پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے جس کی وجہ گھریلو جھگڑے ہوسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اس کیس کی مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔