ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ سے طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک پرانا انٹرویو وائرل

بھارتی کرکٹ کے موجودہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک پرانا انٹرویو وائرل ہے۔

اس پرانے انٹرویو میں ہاردیک پانڈیا اپنی اہلیہ نتاشا کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور اُنہیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے پر سراہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردیک پانڈیا میں طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں جبکہ اس جوڑے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔