اننیا پانڈے اور ادیتیا رائے کپور کی پرتگال سے تصویر وائرل

بالی ووڈ ستارے ادیتیا رائے کپور اور اننیا پانڈے کو پرتگال میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اس سے قبل وہ اسپین میں بھی ایک کنسرٹ میں ساتھ نظر آئے تھے، اب پرتگال سے دونوں کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

تصویر میں اننیا اور ادیتیا کو ریسٹورنٹ میں ایک دوسرے کے روبرو بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ اپنے گرد و پیش کے حالات سے بےخبر پورے انہماک سے گفتگو میں مصروف ہیں۔

یہ تصویر انسٹاگرام پر ایک فین پیج سے شیئر کی گئی، کیپشن میں لکھا کہ پیار کے پنچھی ادیتیا رائے کپور اور اننیا پانڈے پرتگال میں نظر آئے۔

کچھ دن پہلے انہیں لسبن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، انہوں نے پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی لی تھیں۔

فوٹوگرافر نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘نئے جوڑے کا اعلان’۔