نامور اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین ملک نے ریمپ واک کر کے اپنے جیسے کینسر کے مریضوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
انجلین ملک نے حال ہی میں ہونے والے فیشن شو کے دوران ریمپ واک کی ہے۔
ریمپ واک کے دوران اداکارہ نے پراعتماد انداز میں فیشن ایبل لباس کے ساتھ جیولری پہن رکھی تھی۔
اداکارہ کے ریمپ واک کرتے متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ انجلین ملک نے رواں ماہ سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی پوسٹس کو ری پوسٹ کر کے خود کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔
اداکارہ آج کل اپنی پوری طاقت کے ساتھ ناصرف کینسر کا مقابلہ کر رہی ہیں بلکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے جیولری برانڈ کا بھی آغاز کیا ہے۔
انجلین ملک کی ریمپ واک دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور انڈسٹری کی نامور شخصیات اداکارہ کے لیے دعا گو ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔
نیٹزنز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کینسر کے مریضوں کے لیے طاقت کی علامت بن گئی ہیں۔