کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد مزید پڑھیں
حکومت کا فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےکا اعلان:عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےکا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ہر شےکے فضائل بیان کرسکتے ہیں، ان سے شیطان کی فضیلت بھی پوچھیں تو خوب بیان کریں گے،گھڑی ساز کمپنی گراف کے مطابق گھڑی کی قیمت 1 ارب روپے سے زائد ہے، آپ نےگھڑی کی قیمت 10 کروڑ لگائی اور 2 کروڑ میں خریدی، ایسی کیا مجبوری تھی کہ سعودی ولی عہد کا تحفہ بیچ دیا، آپ نے دو جرائم تسلیم کیےکہ گھڑی خریدی ہے اور بیچی ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے چوری کی ہے اوپر سے سینہ زوری، آپ گھڑی بیچ دیتے ہیں اور سرکاری خزانے میں 10 فیصد بھی جمع نہیں کراتے، فرح گوگی نے 35 کروڑ میں گھڑی بیچی،گھڑی دبئی کیسے پہنچ گئی، عمر ظہور کو گھڑی نہیں بیچی تو ان کے پاس کیسے پہنچی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فرح گوگی نے اربوں کی چوری کی، حکومت فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہی ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں چاہے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس یا انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائیں تو چوری ان کی ہی ہے، فواد چوہدری نے خریدنے اور بیچنےکا جرم قبول کیا، اتنے معصوم بن گئے کہ کیبنٹ ڈویژن نے قیمت لگوائی اور انہیں معلوم ہی نہیں ہوسکا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مان لیا کہ عمرفاروق دنیا کا برا ترین آدمی ہے پر عمران خان سے برا نہیں ہوسکتا، عمر فاروق گھڑی ٹی وی پر دکھا رہا ہے، آخر اس تک گھڑی پہنچی کیسے، فرخ گوگی کس حیثیت سے گھڑی لےکر پرائیویٹ جہاز پرگئیں، کیا بنی گالہ سے کوئی موکل عمر فاروق تک گھڑی لےگیا۔