پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ازبکستان میں “تاشقند اردو” کے نام سے میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان
ازبکستان اور دنیا بھر کی خبریں اب اردو زبان میں نشر ہوں گی ۔
“تاشقند اردو” کے چیئرمین ذبیح اللہ بلگن اور پریزیڈنٹ راشد محمود نے تاشقند میں ازبک اردو کمیونٹی کے ساتھ مل کر اس امر کا باقائدہ اعلان کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین “تاشقند اردو “ ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ ہم “ تاشقند اردو “ میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر میں موجود تئیس کروڑ اردو بولنے والوں تک ازبکستان اور پاکستان کا مثبت تعارف اور روشن چہرہ پہنچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا “تاشقند اردو” جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور انتہائی پیشہ ور ماہرین کی ٹیم کے ساتھ میدان صحافت میں اترا ہے ۔
بہت جلد اس سروس کا باقائدہ آغاز کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہم پاکستانی صحافیوں کو ازبکستان اور ازبک صحافیوں کو پاکستان کے دورے کروائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب آنے کا موقع مل سکے ۔
“تاشقند اردو “ کے صدر راشد محمود نے کہا ازبکستان میں بہت کمی محسوس کی جارہی تھی کہ اردو کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے اور ازبکستان کی خبریں اردو زبان میں ترجمہ ہو کر دنیا بھر میں اردو بولنے والوں تک رسائی حاصل کریں ۔
انہوں نے کہا ہم نے “تاشقند اردو” کی بنیاد رکھ کر یہ خواب سچ کرنے کی کوشش کی ہے ۔
اس موقع پر پروفیسر شرف مرزائیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ازبکستان میں “تاشقند اردو” کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم ازبکستان کے مقامی لوگ جو اردو بول اور سمجھ سکتے ہیں ، کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔
پاکستان ایمبیسی کے اسسٹنٹ کونسلر عامر گورایئہ نے کہا پاکستان ایمبیسی “تاشقند اردو” کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی ۔
“تاشقند اردو “ کا اجرا بہت خوش آئند ہے ۔ اس موقع پر پروفیسر بختیار ، پروفیسر امیدہ ، پروفیسر مغیرہ ، پروفیسر ناظمہ پروفیسر نجیدہ سمیت صحافتی برادری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا