دلہن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونے پر انعامی رقم کا اعلان

مشرقی چین کی ایک کاؤنٹی میں دلہن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونے پر شادی شدہ جوڑوں کو 1 ہزار یوآن ( 137 ڈالر) انعام کی پیشکش کی جارہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ تازہ ترین اقدام نوجوانوں کو شادی کے لیے ترغیب دینے اور گرتی ہوئی شرح پیدائش کے باعث ہونے والی تشویش پر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے چینک شین کاؤنٹی(Changshan county) نے گزشتہ ہفتے ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس نوٹس میں پہلے سے شادی شدہ بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے لیے تعلیمی رعایت دینے کا بھی ذکر شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 6 دہائیوں میں چین کی آبادی میں پہلی دفعہ کمی اور موجودہ آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر آبادی کے بارے میں فکر مند حکام فوری طور پر شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے اقدامات کی کوشش کر رہے ہیں جن میں مالی مراعات اور بچوں کی دیکھ بھال کی بہتر سہولیات شامل ہیں۔