سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر ایک اور تقرری

محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر ایک اور تقرری کردی ہے۔

فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی شاہ کو ایک برس کی ڈیپوٹیشن پر میرپورخاص تعلیمی بورڈ کا چیرمین مقرر کر دیا گیا گیا ہے جس کا نوٹفکیشن مرید احمد راہموں نے جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 5 برس کے دوران سندھ کے کسی بھی بورڈ میں مستقل چیئرمین، سیکرییٹری، کنٹرول اور آڈٹ افسر کا تقرر نہیں کیا اور بورڈز کو عدالتی احکامات کے برعکس ایڈہاک ازم پر چلایا گیا ہے۔