عون چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے ارکان کو حکومتی عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے رہنماؤں کو وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کی ہدایات وفاقی کابینہ میں موجود دونوں رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو پہنچا دی گئی تھیں۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان صاحب نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے ان عہدوں پر تعینات تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی…
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) June 19, 2023
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا تھا کہ نچلی سطح تک رسائی کیلئے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔