سعودی عرب کی شہریوں سے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی عرب نے شہریوں سے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے مملکت میں بسنے والوں کو حج کیلئے قمری مہینہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، یہ اپیل سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کی گئی ہے ۔

اپیل میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہےکہ ذی الحجہ کا چاند 18 جون بروز اتوار کو نظر آسکتا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے چاند دیکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند کی شہادت ملنے پر اطلاع قریبی عدالت یا عدالت تک کسی سرکاری رسائی کے ذریعے دیں کیونکہ چاند کی شہادتیں عید الاضحیٰ کی تاریخ طے کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

عیدالاضحیٰ سے متعلق مصر کے ماہر فلکیات کی پیشگوئی

مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا ہے کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینہ اگلے اتوارکو شروع ہوگا اور یہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتاہے۔

ڈاکٹر جاد القاضی کے مطابق اس صورت میں عید الاضحیٰ 27 جون کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ شوال کا چاند مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائےگا جب کہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہےگا۔