پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ایپل نے اپنے صارفین کو آئی او ایس 16 کے نئے فیچرز تک رسائی دے دی
کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے آئی او ایس 16 کا پبلک بِیٹا ورژن جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین کو نئے فیچرز تک رسائی دے دی ہے۔
آئی او ایس 16 کی رُونمائی گزشتہ ماہ کی گئی تھی اور یہ مکمل طور پر آئندہ موسمِ خزاں میں نئے آئی فون 14 کے ساتھ متعارف کرا دیا جائے گا۔ لیکن پبلک بِیٹا سے لوگ اس سافٹ ویئر کے ابتدائی ورژن کو استعمال کرسکیں گے۔
ایپل نے آئی او ایس 16 کے ساتھ واچ او ایس 9، میک او ایس ونچرا اور ٹی وی او ایس 16 کے پبلک بِیٹا جاری کیے ہیں۔ ان سب کو ایپل بِیٹا سافٹ ویئر پروگرام ویب سائٹ میں شامل ہو انسٹال کیا جاسکتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ صارفین تمام بڑے فیچرز متعارف کرائے جانے سے قبل حاصل کر سکتے ہیں۔
ان فیچرز میں نیا اسکرین لاک وِجٹ، نوٹیفیکیشن میں تبدیلیاں، میسیج میں تبدیلی اور بھیجنے سے روکنے کے آپشن اور نیا ’لاک ڈاؤن موڈ‘ شامل ہیں۔
میک اور آئی پیڈ میں ایپل نے نئے ’اسٹیج مینیجر‘ موڈ کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں جس سے صارفین زیر استعمال متعدد ایپس کو منظم کر سکیں گے۔
ایپل واچ میں بھی اہم فٹنس اپ ڈیٹس کی گئیں ہیں جن میں بہتر سلِیپ ٹریکنگ اور ورزش کے دوران بہتر میٹرکس شامل ہیں۔
ان اپ ڈیٹس میں مسائل یہ ہیں کہ سافٹ ویئر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس میں بگز ہوسکتے ہیں۔ چونکہ یہ آپریٹنگ سسٹم ابھی آزمائشی مراحل میں ہیں اس لیے ان کی وجہ سے بیٹری لائف بھی کم ہوسکتی ہے۔
صارفین کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ ان کو اپنے ڈیٹا کا بیک اپ بنا لینا چاہیئے کیوں کہ بگز آنے کی صورت میں ڈیٹا ضائع ہوسکنے کا امکان موجود ہے۔