آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب روپے گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب روپے گرانٹ کی منظوری دینے کیساتھ مزید 1لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

ای سی سی اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کے سکیورٹی چارجز کی مد میں 1ارب 95کروڑ روپے کی منظوری دیدی‘رقم ایف سی بلوچستان کو ادا کی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کے ساتھ ساتھ ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ کیلئے 27کروڑ 62لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔