وزیرِ اعظم شہباز شریف کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔

عدالتِ عالیہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کے بارے میں نامناسب الفاظ کہنے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

اشباء کامران کی توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس محمد وحید خان نے سماعت کی۔

درخواست میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیرِ اعظم فریق بنایا گیا ہے۔