عریشہ رضی خان کی سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر کے ہمراہ تصویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان کی حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی دبنگ گرل اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ تصویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی چائلڈ اسٹار عریشہ رضی کی کینیڈا کے سیاحتی مقام پر لی گئی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل تصویر میں ان کے ہمراہ بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر و اداکار ظہیر اقبال بھی موجود ہے، تصویر میں تینوں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر دیکھ کر معلوم ہوتا یے کہ پاکستانی اداکارہ جو ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ کینیڈا میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، اس دوران ان کی ملاقات بھارتی اداکارہ اور ان کے شوہر سے ہوئی ہے اور اس لمحے کو یادوں میں محفوظ کرنے کے لیے انہوں نے بھارتی فنکاروں کے ہمراہ سیلفی لی، جو اب وائرل ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ عریشہ رضی نے جولائی 2022ء میں کاروباری شخصیت عبداللّٰہ فاروق سے خاموشی سے نکاح کیا تھا، بعد ازاں ان کے فوٹو گرافر نے ان کے نکاح کی تصاویر لیک کیں تو مداحوں کو ان کے نکاح کا علم ہوا جسے جان کر ہر ایک حیران تھا۔

اس جوڑے نے رواں سال کے آغاز میں دھوم دھام سے شادی کر لی اور ان دنوں کینیڈا میں مختلف مقامات کے سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔