نیشنل گیمز ویمن ویٹ لفٹنگ میں آرمی نے تین، واپڈا نے دو گولڈ جیت لئے

نیشنل گیمز ویمن ویٹ لفٹنگ میں آرمی نے تین، واپڈا نے دو گولڈ جیت لئے۔

خواتین کی 49 کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کی شفیق وحید نے 137 کلو وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا۔ آرمی کی نور فاطمہ نے سلور اور پنجاب کی خدیجہ نے برانز میڈل جیتا۔

خواتین کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں آرمی کی ندا فاطمہ نے گولڈ، سندھ کی ارجمند نے سلور اور واپڈا کی سیبیل سہیل نے برانز میڈل جیتا۔

ویرونیکا سہیل نے خواتین کی 59 کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کیلئے گولڈ، سندھ کی رابعہ نے سلور اور کے پی کی نفیسہ نے برانز میڈل جیتا۔

64 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی خدیجہ وحید نے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے مجموعی طور پر 146 کلوگرام وزن اٹھایا۔

واپڈا کی صائمہ شہزاد نے 64 کلوگرام میں سلور اور پنجاب کی عائشہ ممتاز نے برانز میڈل جیتا۔

76 کلوگرام میں آرمی کی سونیا عظمت 150 کلوگرام وزن اٹھاکر ٹاپ پر رہیں۔

واپڈا کی ٹوئنکل سہیل نے سلور، پنجاب کی نور طاہر نے برانز میڈل جیتا۔