چوہدری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری،2 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے جاری کیے ہیں۔

عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو چوہدری پرویز الہٰی کو 2 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی نے حفاظتی ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت کےلیے دائر درخواست میں پرویز الہٰی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔