ارشد شریف قتل کیس: تحقیقات کیلئے قائم ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی: اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے کیس کی تحقیقات کیلئے قائم ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ارشد شریف کی قیام گاہ کا دورہ بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق امارات میں ارشد شریف سے وابستہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ تحقیقاتی ٹیم چار دن دبئی میں قیام کرے گی۔