ASF نے جوتوں میں چھپا کر منشیات شارجہ لے جانے کی کوشش ناکام بنادی

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے جوتوں میں چھپا کر فیصل آباد ائیرپورٹ سے منشیات شارجہ لے جانے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کے مسافر کے جوتوں سے 488 گرام براؤن برآمد کر لی۔

حکام کے مطابق شارجہ کی پرواز کے مسافر تنویر احمد نے مذکورہ منشیات اپنے جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے جسمانی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ براؤن آئس کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔