ایشیا کپ: حسن علی کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں حسن علی نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ میچ کا نیتجہ کچھ بھی نکلے ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے۔

حسن علی نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ کے حوالے، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔