ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، شجر عباس 100 میٹرز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجر عباس نے 100 میٹرز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

شجر عباس نے تیسری ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

اس دوران شجر عباس نے 100 میٹر میں پاکستان کا نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا، انہوں نے 100 میٹر دوڑ 10.37 سیکنڈز میں پوری کی۔

شجر عباس نے 100 میٹر دوڑ میں اپنا ہی قومی ریکارڈ بہتر کیا ہے۔

اس سے قبل شجر عباس نے کامن ویلتھ گیمز میں 10.38 سیکنڈز کا ریکارڈ بنایا تھا۔