ایشیز سیریز ،آسٹریلوی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا آمنا سامنا

ایشیز سیریز کے دوران ماحول گرما گرم رہا اور متعدد واقعات پیش آئے، سیریز کے آخری اوول ٹیسٹ کے دوران بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں اور تماشائی کا آمنا سامنا ہو گیا۔

عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین کو ایک فین نے آواز کسی، کرکٹرز غصے میں آ گئے اور انہوں نے بھی جواب دیا۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں اور تماشائی کا آمنا سامنا ہونے کا واقعہ کھیل کے تیسرے روز پیش آیا تھا۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں پر ڈریسنگ روم میں واپسی پر جملے کسے گئے تھے۔

نامعلوم فین نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دیکھ کر بورنگ بورنگ بورنگ کہا۔

آسٹریلیا کے صرف مارنوس لابوشین اور عثمان خواجہ نے جواب دیا۔

مارنوس لابوشین نے سوال کیا کہ کیا کہا میرے دوست؟

عثمان خواجہ نے کہا کہ پُرسکون رہیں۔

نامعلوم فین نے پھر معذرت کر لی۔

مارنوس لابوشین نے فین کو احساس دلایا کہ وہ سب کو ایسے ہی کہہ رہے ہیں۔

ایشیز سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 135 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کو پانچواں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید 249 رنز درکار ہیں اور اس کی دس وکٹیں باقی ہیں۔