آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کو سونپ دیے

پیپلز پارٹی کی کمیٹی برائے رابطہ و کوآرڈینیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کو سونپ دیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

اجلاس میں کمیٹی ارکان مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، ثناء اللّٰہ زہری، شجاع خان، سعید غنی اور ندیم افضل چن شریک تھے۔