پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ایک ہی وقت میں کئی کئی سگریٹ پینے والے شخص کی زبان پر ’ سبز بال ‘ نکل آئے
امریکی ریاست اوہائیو کے شہری کی زبان پر ایک ہی وقت میں کئی کئی مرتبہ سگریٹ پینے سے سبز بال نکل آئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی جانب سے سبز زبان رکھنے والے شخص کے کیس کا مطالعہ نیو انگلینڈ کے جرنل آف میڈیسن میں شائع کیا ہے۔
ریسرچ رپورٹ میں امریکی شخص کا نام لیے بغیر بتایا گیا ہےکہ 64 سالہ شخص نے اپنی زبان پر سبز رنگ کے بال نما ابھار نکل آنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا تو تشخیص ہوئی کہ سگریٹ نوشی کا زیادہ استعمال امریکی شہری کی زبان کی رنگت اور ساخت میں تبدیلی کا باعث بنا۔
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ امریکی شہری کتنے عرصے سے سگریٹ نوشی کررہا تھا اور کتنے عرصے بعد اس کی زبان کی رنگت سبز ہونا شروع ہوئی۔
تاہم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے شہری کو بتایا کہ زبان پر یہ غیر معمولی کوٹنگ اس وقت بنتی ہے جب زبان کی سطح پر تمباکونوشی کے زیادہ استعمال کے باعث بیکٹریا چپک جائیں اور ان بیکٹریا کے باعث زبان پر سبز رنگ کے بال نما ابھار پیدا ہونے لگتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ کیفیت زبان کی سبز رنگت اور ان پر بال نما ابھاروں کا باعث بنی ہے، اگر زبان سے ان بالوں کو کھرچ کر باقاعدگی سے نہ اتارا گیا تو یہ بال ایک انچ تک بڑھ سکتے ہیں، یہ بال نما ابھار مختلف عناصر کی بنیادر پر سبز کے بجائے براؤن اور پنک بھی ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے یہ کیفیت عام طور پر انسان کو 40 سال کی عمر کے بعد زیادہ متاثر کرتی ہے خاص طور پر ان مرد حضرات کو جو منہ کی باقاعدگی سے صفائی نہ رکھ پاتے ہوں، ان میں تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال بھی اہم ہے جس کی وجہ سے بیکٹریا یا غذائی باقیات زبان سے چپکی رہ جاتی ہیں۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بال نما ابھار کیراٹن (انسانی جسم کا ایک پروٹین ) سے بنے ہوسکتے ہیں۔