عاطف اسلم کی لندن کی سڑکوں پر سرپرائز پرفارمنس

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے لندن کی سڑکوں پر سرپرائز پرفارمنس دے کر راہ گیروں کو حیران اور خوش کر دیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی پرفارمنس کو راہ گیروں نے خوب انجوائے کیا۔

سوشل میڈیا پیجز پر بھی عاطف اسلم کی تعریف کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم اپنی خوبصورت آواز اور گلوکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔