عمران خان پر حملہ،گرفتار ہونے والے شخص کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا:عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے شخص کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا نہ اس کا ریمانڈ لیا گیا۔

ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ کے حکم پر درج کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا میڈیکل ایف آئی آر سے پہلے ان کی اپنی مرضی کے اسپتال سے ہوا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی چار بار تبدیل ہو چکی کیوں کہ وہ اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

ن لیگ رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو اس واقعے کی آڑ میں سیاست کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔