وائٹ ہاؤس میں اسٹیٹ ڈنر میں مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کی شرکت

ریلائینس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ، ریلائینس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی وائٹ ہاؤس میں اسٹیٹ ڈنر میں شریک ہوئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کی جانب سے جمعرات، 22 جون کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ایک سرکاری عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس میں دیئے گئے اس عشایئے میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی، مکیش امبانی اور نیتا امبانی سمیت بھارتی بزنس اور ٹیک کے بڑے بڑے ناموں نے شرکت کی۔

امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرنے وائٹ ہاؤس پہنچے۔