جج قاضی فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل منصور عثمان کی ملاقات

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے حکم امتناع دے رکھا ہے۔