آڈیو لیکس انکوائری کمیشن:ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب بھی 27 مئی کو طلب

کراچی (نیوز ڈیسک) آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے تحقیقات کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کرنا شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ آڈیوز سے جڑی 4 شخصیات کو 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جن میں صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری اور خواجہ طارق رحیم ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی عبد القیوم صدیقی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کو بھی 27 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن کا اجلاس 27 مئی کی صبح 10 سپریم کورٹ میں ہو گا۔