بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے زخمی حالت میں صحیح وقت پر ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام دے دیا۔ سیف علی خان نے ڈسچارج ہونے کے بعد ہسپتال میں ہی رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا مزید پڑھیں
جی سی ایس ای اور اے لیول کے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کرنے والے طالب علموں کے لئے ایوارڈ کی تقریب
پاکستان میں اعلیٰ معیار تعلیم کو یقینی بنانے اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے پیئرسن اور برٹش کونسل پاکستان نے سال 2022 میں اپنے آئی پرائمری، انٹرنیشنل جی سی ایس ای اور اے لیول کے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کرنے والے طالب علموں کو انعامات دینے کے لئے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا۔
پاکستان میں تعلیم کو بہتر بنانے اور ملک میں درس و تدریس کا سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے برطانیہ کا سب سے بڑا ایوارڈ دینے والا ادارہ پیئرسن بہترین تعلیمی اور پیشہ وارانہ تعلیم فراہم کرتا ہے ۔تقریب میں پیئرسن کی بزنس ڈویلپمنٹ منیجر پاکستان عائشہ ظہیر، ڈائریکٹر امتحانات برٹش کونسل، عثمان اقبال، برٹش کونسل اور پیئرسن کے افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والے طالب عملوں اور ان کے والدین نے شرکت کی ۔
اس سال 58 سے زائد طالب علموں نے چار مختلف شعبوں میں بہترین پیئرسن لرنر ایوارڈ حاصل کیے جن میں بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ نمبر، ایشیا میں سب سے زیادہ، سب سے زیادہ نمبر پاکستان اور صوبہ میں اور سب سے زیادہ حاصل کیے جانے والے گریڈ کی کیٹیگری شامل ہیں۔ پیئرسن اور برٹش کونسل نے اساتذہ کی کوششوں کو بھی سراہا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا، جو اپنی محنت کے ذریعے طلبا کی کامیابی کو ممکن بناتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پیئرسن کے ساتھ کام کرنے والے اداروں کو بھی سنٹر آف ریکگنیشن ایوارڈ دیئے گئے ۔
ڈائریکٹر امتحانات برٹش کونسل عثمان اقبال نے کہا کہ ہائی اچیورز ایوارڈز کی تقریب ایک خاص موقع ہے جو غیر معمولی طلبا اور ان کی قابلیت کو تسلیم کرنے اور خوشی منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پیئرسن سکول کوالیفکیشنز کی نائب صدر ایما ویل نے اپنے وڈیو خطاب میں کہا کہ یہ طالب علموں کی ناقابل یقین کامیابی ہے، انہوں نے اپنی تعلیم کے لئے زبردست عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔پیئرسن کی بزنس ڈویلپمنٹ منیجر پاکستان عائشہ ظہیر نے کہا کہ اچیورز ایوارڈز کی تقریب ایک سالانہ موقع ہے جو پاکستان میں ہونہار طالب علموں کی غیر معمولی کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔