اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے اپنا بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان کا ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا۔