بابر اعظم مجھے پیار سے چھوٹا ڈان کہتے ہیں:سعود شکیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ بابر اعظم مجھے پیار سے چھوٹا ڈان کہتے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز میں ہر کھلاڑی اہم ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں اچھا پرفارم کیا جائے۔

سعود شکیل نے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ہوگی، کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورۂ آسٹریلیا اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاید 3 پلیئرز کے علاوہ باقی سب کے لیے نیا تجربہ ہوگا، ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔