جی ایچ کیومیں ہونے والی مرکزی تقریب میں بابر اعظم اور محمد رضوان بھی شریک

یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب میں بابر اعظم اور محمد رضوان بھی شریک ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

اس حوالے سے بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والے سے بہت پیار کرتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام شہداء کی خدمات کو کبھی بھولے ہیں نا بھولیں گے۔

اس کے علاوہ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔