بابر اعظم کرکٹ کے مغل اعظم بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کرکٹ کے مغل اعظم بن گئے۔

کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ کے تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تین پلیئرز میں جگہ بنالی ہے۔

بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تھری میں بیک وقت موجود واحد کرکٹر بن گئے ہیں۔

بابر اعظم ون ڈے میں پہلی جبکہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کی تھی۔

بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے اور بابر اعظم تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔