پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بابراعظم کو سابق کپتان سرفراز سے کھائی جانے والی ڈانٹ یاد آگئی
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو سابق کپتان سرفراز سے کھائی جانے والی ڈانٹ یاد آگئی۔
سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ہیں۔
دوسری جانب عبداللہ شفیق نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ، دونوں کھلاڑیوں نے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔
.@imabd28 – Fourth-fastest 🇵🇰 batter to 1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ Test runs@SarfarazA_54 – First 🇵🇰 wicketkeeper-batter to 3️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ Test runs
Celebrating milestones! Skipper @babarazam258 shares encouraging words in honour of their accomplishments 🙌#SLvPAK pic.twitter.com/upigWJJVBM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2023
بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو ڈریسنگ روم میں بھی سلیبریٹ کیا گیا،اس دوران سرفراز نے عبد اللہ شفیق جب کہ امام الحق نے سرفراز احمد کو اعزازی بلا دیا۔
اس موقع پر کپتان بابراعظم کے سرفراز کی تعریف میں کہتے گئے الفاظ وائرل ہوگئے۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح سرفراز نے 3 سال انتظار اور محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹی ویشن ہے ،سرفراز نے ثابت کیا کہ انسان کو جب بھی موقع ملے اسے خود کو ثابت کرنا چاہیے۔
قومی کپتان نے کہا کہ آخری سیریز میں بھی سرفراز کو میں آف دی سیریز کا اعزاز ملا اس سب کے پیچھے ان کی اصل محنت چھپی ہے، سرفراز میرے لیے موٹیویشن ہیں، میں نے ان کی کپتانی میں کھیلا، ان سے بہت کچھ سیکھا ، ڈانٹیں بھی کھائیں لیکن اس ڈانٹ کے پیچھے پیار تھا وہ ہم سے پاکستان کیلئے پرفارمنس چاہتے تھےتاکہ ہم پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔