پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
بابر اعظم نے حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار سنچری بھی اسکور کی ہے جبکہ یاد رہے کہ اس سال انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج بھی ادا کیا ہے۔
اب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد دراصل بابر اعظم کا نماز کی ادائیگی جلد کرنے کے لیے اصرار مداحوں کو بھا گیا ہے۔
Babar Azam asking the reporters to hurry up as he has to go for prayers. The key to his success Ma Shaa Allah ❤️ #LPL2023 #LPLT20 pic.twitter.com/MbHysWLVFW
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 7, 2023
رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم نے منتظمین سے درخواست کی انٹرویوز جلدی کرلیں کیونکہ نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔