کراچی: قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو ارطغرل اور باقی کھلاڑیوں کو ان کے سپاہی قرار دے دیا۔
شاہین آفریدی نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے انہیں نمبر ون پلیئر قرار دیا۔ شاہین نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ ’’آپ بتائیں ہم کیا کریں کیونکہ وہ ارطغرل ہے اور ہم اس کے سپاہی ہیں‘‘۔ بابر جیسا کہے ہم اس کے پیچھے ہیں۔
Afridi gave a video call to Shaheen before PAK-Ind match to tell the winning mantra….. pic.twitter.com/GEmg4YPmFF
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) January 21, 2022
اسی انٹرویو میں شاہین آفریدی نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل میں نے لالہ سے ویڈیو کال پہ پوچھا تھا کہ شاہد بھائی میں کیا کرسکتا ہوں کیونکہ پریشر والا گیم ہے میں اس کو کیسے ہینڈل کروں؟ لالہ نے مجھے بہت اچھی طرح گائیڈ کیا تھا کہ بس اپنا بیسٹ دینا۔
Shaheen Shah : Babar Ertugrul ha aur hum uskay siphai. @babarazam258 @iShaheenAfridi @Shoaib_Jatt pic.twitter.com/dL7Na3prHy
— Thakur (@hassam_sajjad) January 21, 2022