دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کےکیسز،عزیر بلوچ کے بھائی کی ضمانت منظور

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

کراچی عدالت نے عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا۔