باجوڑ دھماکا عام انتخابات سے جڑا ہوا ہے:تجزیہ کار

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 44افرادجاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ افغانستان میں طالبان کی اقتدارمیں واپسی کے بعد سابق قبائلی اضلاع میں عسکریت پسندوں کی ہمت مزید بڑھ گئی ہے ۔

ایک دفاعی تجزیہ کار کے مطابق اتوارکو پیش آنے والے واقعہ کا مقصد فرقہ واریت نہیں بلکہ غالب امکان یہی ہے کہ یہ دھماکا عوام انتخابات سے جڑاہواہے‘ سینٹرفارریسرچ اینڈسکیورٹی اسٹیڈیز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امتیاز گل کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں انتخابات سے قبل بڑھتی دہشت گردی اور تشددکا حصہ ہے تاکہ عدم استحکام کا تاثر پیدا کرکے الیکشن کو ملتوی کیا جاسکے۔