بلوچستان کے وزیرمعدنیات مبین خلجی کابھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

بلوچستان کے وزیرمعدنیات مبین خلجی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں مبین خلجی نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں بلکہ ملکی سلامتی کیلئے استعفیٰ دے رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

مبین خلجی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات قابل قبول نہیں، یادگار شہداء، جناح ہاؤس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندازہ نہیں تھا۔