صوبہ بلوچستان کے 4 ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج چھٹے دن بھی جاری ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق بلوچستان میں 4 ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے۔
ای او سی مہم کے دوران بچوں کوانسداد پولیوکے ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔
انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ہدف ہے۔