کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کر لیا

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں تنگوانی لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کر لیا۔

کندھ کوٹ پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

کندھ کوٹ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران اغواء ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

مقامی افراد کا احتجاج، ٹریفک معطل
دوسری جانب کندھ کوٹ میں 2 افراد کے اغواء کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین کے احتجاج کے باعث تنگوانی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مغویوں کو بازیاب نہیں کروایا جائے گا، احتجاج جاری رہے گا۔