بنگلادیش کی فوج کا آج سے کرفیو اٹھانے اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

بنگلادیش کی فوج نے آج سے کرفیو اٹھانے اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں آج صبح اسکول کھل گئے ہیں تاہم کلاس رومز خالی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہروں کے باعث ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بند تھیں۔

یاد رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد گزشتہ روز وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وہ آرمی چیف کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فرار ہو گئی ہیں۔