بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تاریخی کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے ایئرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

ڈھاکا ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے گئے اور مٹھائی کھلائی گئی۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے دو صفر سے ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔