بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔
گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے
No plans for such kind of series to happen in the future or upcoming days. We aren't ready for any kind of bilateral series with Pakistan: BCCI source to ANI
Today Pakistan media reported that PCB chairman Najam Sethi gave a green signal to a potential Pakistan-India Test series…
— ANI (@ANI) May 17, 2023
نجم سیٹھی کے بعد بھارتی میڈیا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آئندہ دنوں یا پھر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیریز کھیلنے کا منصوبہ نہیں بنایا ، پاکستان کے ساتھ کی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔