کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد مزید پڑھیں
خوبصورت ہونا انہیں بہت مہنگا پڑا ہے، احمد شہزاد کا دعویٰ
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ خوبصورت ہونا انہیں بہت مہنگا پڑا ہے، سابق اور سینئر کھلاڑی ان کی اچھی شکل و صورت کے سبب ان سے جلتے تھے۔
2019ء سے قومی ٹیم سے باہر پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے خوبصورت ہونے کے سبب بہت نقصان اٹھائے ہیں۔
احمد شہزاد نے اپنے سینئر کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کھلاڑی میری شخصیت اور بہترین پہناووں کی وجہ سے مجھ سے حسد کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر آپ خوش شکل ہیں، اچھے کپڑے پہننا اور اچھا بولنا جانتے ہیں تو آپ کے سینئر اور سابقین آپ سے حسد کرنے لگتے ہیں، میں یہ پہلے نہیں جانتا تھا، میں بچپن سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لوگ آپ کو اچھے لگنے پر بھی جج کریں گے، خوبصورت ہونا آپ کے لیے ایسی جگہوں پر بھی دشمن بنا دیتا ہے جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
یاد رہے کہ احمد شہزاد کا یہ بیان اس مہینے کے شروع میں منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ کی مقامی کیٹیگری میں اپنا نام شامل کرنے پر پی سی بی پر تنقید کرنے کے چند دن بعد آیا ہے۔
یاد رہے کہ کرکٹر احمد شہزاد نے آخری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی اور 2023ء میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ سوچا کہ رواں سال یہ نوٹ نہیں لکھوں گا، ایک اور ڈرافٹ گزر گیا لیکن وہی پرانی کہانی ہے۔
احمد شہزاد نے لکھا کہ اللّٰہ جانے مجھے کیوں پِک نہیں کیا گیا، وہ پلان کرتے ہیں پھر اللّٰہ کا پلان ہوتا ہے، بے شک اللّٰہ بہتر فیصلے کرنے والا ہے۔