معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
ڈائیٹنگ کے دوران پروٹین کی زیادہ کھپت کے فوائد
نیو جرسی: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈائیٹنگ کے دوران بڑی مقدار میں پروٹین کی غذا لینا بغیر چکنائی کے ماس کے کم ہونے کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
امریکی ریاست نیو جرسی کی یونیورسٹی آف رٹگز میں کی جانے والی ایک تحقیق میں وزن کم کرنے کے حوالے سے ہونے والے متعدد ٹرائلز سے حاصل ہونے والے اجتماعی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
تجزیے میں معلوم ہوا کہ کسی بھی فرد کی غذا میں پروٹین کے معمولی سا اضافہ اس کے کھانے کے انتخاب کے معیار پر واضح اثر ڈال سکتا ہے۔
یونیورسٹی میں نیوٹرِشنل سائنسز کی پروفیسر اور تحقیق کی مصنفہ سو شیپسز کا کہنا تھا کہ یہ چیز زبردست ہے کہ ڈائیٹنگ کے دوران غذا میں خود سے لی گئی معمولی سی زیادہ پروٹین سے ہری سبزیوں کے کھانے میں اضافہ اور چھنے ہوئے غلے اور چینی کے کھانے میں کمی ہوجاتی ہے۔
تحقیق میں محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ پروٹین کو معمولی مقدار میں زیادہ کھانے سے ڈائیٹ کرنے والوں کو ایک اور فائدہ بھی تھا اور وہ یہ کہ یہ چیز وزن کم ہونے کی صورت میں چکنائی کے بغیر ماس کے کم ہونے کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔
وزن کم کرنے کے عمل میں عموماً غذا میں کیلوریز کو لیے جانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے جس کے تحت ڈائیٹ کرنے والا ان صحت مند غذاؤں کو لینا کم کر دیتا ہے جن میں آئرن اور زِنک جیسے عناصر ہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق پروٹین کی زیادہ مقدار میں کھپت کے اکثر صحت مندانہ نتائج ہوتے ہیں لیکن پروٹین کی غذا اور غذا کے ڈائیٹ کے معیار کے درمیان تعلق کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھا گیا تھا۔