پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بانی ایم کیو ایم کی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے لیے نیک تمنائیں
لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے ملاقات کے دوران انہیں دعائیں دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
حریم شاہ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لندن میں کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے باہر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات کی۔
بانی ایم کیو ایم گزشتہ روز سماعت کے لیے عدالت گئے تھے اور جب وہ عدالت سے باہر آئے تو کسی شخص نے الطاف حسین نے حریم شاہ کا تعارف کروایا اور کہا کہ یہ آپ سے ملنا چاہتی ہیں۔
حالانکہ عدالت کے باہر الطاف حسین سیکیورٹی میں تھے اور ان کے گارڈز نے حریم شاہ کو بانی ایم کیو ایم سے ملاقات سے بھی روکا۔ لیکن الطاف حسین نے پھر بھی حریم شاہ سے بات کی اور انہیں دعائیں دیتے ہوئے کہا اللہ خوش رکھے آپ کو۔
حریم شاہ نے بانی ایم کیو ایم سے ان کی خیریت پوچھی جس کے جواب میں انہوں نے کہا میری دعا ہے اللہ آپ کو ہر مسئلے، مشکل، مصیبت، پریشانی سے بچائے۔ بانی ایم کیو ایم نے حریم شاہ کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے بھی دعائیں دیں۔ جس پر حریم شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد الطاف حسین اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔
ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے الطاف حسین سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ گارڈز کے منع کرنے کے باوجود الطاف حسین انہیں دیکھ کر نہ صرف رکے، بلکہ پہچانا اور ان سے ملاقات بھی کی۔
حریم نے بتایا کہ وہ الطاف حسین کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی ہیں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں۔