پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے، امریکا میں غزہ کے ہسپتال پر حملے کیخلاف مظاہرہ
غزہ میں شفا ہسپتال پر حملے کے خلاف واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس (امریکی ایوانِ صدر) کے سامنے مظاہرین نے جمع ہو کر احتجاج کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے نعرے لگائے کہ بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے، تم قتلِ عام کے ذمے دار ہو۔
اسرائیلی فوج کی شفا ہسپتال کے بیسمنٹ کی تلاشی
دوسری جانب غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج شفا ہسپتال کے بیسمنٹ تک پہنچ گئی۔
ترجمان الشفاءہسپتال کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیسمنٹ کی تلاشی شروع کر دی ہے جبکہ ہسپتال کے اوپر اسرائیلی فضائیہ کی پروازیں بھی جاری ہیں۔
شفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر منیر باریش کا کہنا ہے کہ اپنا دفتر چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا۔
غزہ کے ڈی جی صحت کا کہنا ہے کہ شفا ہسپتال میں محفوظ راہداری سے گزرنے والوں پر اسرائیلی اہلکاروں نے فائرنگ کی ہے۔
جوبائیڈن کیخلاف مقدمہ
علاوہ ازیں امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے 2 افراد کے خلاف غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے پر مقدمہ بھی دائر کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ امریکا میں انسانی حقوق کے ایک گروپ کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے ساتھ ان کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کے خلاف دائر کی گئی ایک شکایت میں ان پر اسرائیلی حکومت کی غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے جوابی حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی حکومت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا تھا۔