قومی انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ۔

ذرائع کے مطابق 100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15نومبر کو ہو گی ، 100روپے کے سٹوڈنٹ بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں2لاکھ ر وپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات ہیں۔

1500روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ قومی بچت نے ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کے لیے تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ قومی بچت حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان انعامی بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2022ء کو ختم ہوچکی تھی اس کے بعد سے محکمہ قومی بچت کو بھی بہت سے صارفین کی طرف سے تاریخ میں توسیع کی درخواستیں موصول ہورہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اب تاریخ میں توسیع کی گئی ہے