پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022کا افتتاح کردیا
کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال ترقی کی طرف بہت معاون ہے، آئیڈیاز کا انعقاد باہمی ہم آہنگی اور تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، اب اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجزسے نکالنے کے لیے کام کررہی ہے اور اتحادی حکومت بہت سے چیلنجزسے نبرآزما ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے دنیا میں امن کےلیے کام کیا اورکرتا رہے گا، خارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہترکررہے ہیں، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل خطے کی بہتری کے لیے اہم ہے۔
آئیڈیاز میں 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک
ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے مطابق18نومبرتک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں جب کہ رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شریک ہورہے ہیں۔
نمائش میں آسٹریلیا، رومانیہ اور ہنگری پہلی مرتبہ شریک ہوں گے، انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفینس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائےگا۔
ایکسپوسینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں جس میں ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے جب کہ کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔